شروع اللھ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

 
     

Space for Advertisement available

   

 

 
 
 
  امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے
 

 

امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں بڑی حد تک کمی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو بحال ہونے کے لیے وقت چاہیے۔

امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے کچھ فوجی جن میں اکثریت تربیتی عملے کی ہے پاکستان میں رہیں گے۔

گزشتہ ماہ ایبٹ آباد میں امریکی فوج کی یکہ طرفہ کارروائی کے بعد پاکستان فوج نے پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے فیصلے کا اعلان ابیٹ آباد کے واقع کے بعد پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں ہونے والے کور کمانڈروں کے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔

امریکہ القاعدہ کے خلاف عالمی جنگ اور طالبان کے خلاف افغانستان میں جاری فوجی کارروائی میں پاکستان سے اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ طالبان پاکستان کے قبائلی علاقوں کو اپنی محفوظ پناہگاہوں کے طور پر استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی فوج پر حملے کرتے ہیں۔ دو مئی کو ابیٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف فوجی کارروائی سے قبل پاکستان میں دو سو امریکی فوجی موجود تھے جن میں زیادہ تر پاکستان کے فوجیوں اور سکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرتے تھے۔

پاکستان کے دورے کے بعد واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے تعاون میں سرد مہری آئی ہے اور ’ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد پاکستان کی توجہ اپنی اندرونی کمزرویوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پاکستان کو وقت درکار ہے اور وہ اس چیز کو سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس عمل سے گزر جائے اس کے بعد پاکستان فوجیوں کو تربیت دینے کے عمل کو اسی سطح پر لایا جائے گا۔ فی الوقت امریکی تربیتی عملے میں بڑی حد تک کمی کی گئی ہے۔ مائیک مولن نے کہا کہ امریکی کارروائی کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو وقت درکار ہے اور یہ کہ ایسے وقت میں پاکستان کے ساتھ اتحاد توڑنا خطرناک غلطی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایبٹ آباد میں امریکہ کی سپیشل فورسز کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکہ سے پاکستان میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کو کہا تھا۔

ایبٹ آباد میں ہونے والے امریکی آپریشن کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مذید تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

 

 
 
 

چارلی چپلن کی فلم نیلام کی جائے گی

آفریدی کی ریٹائرمنٹ افسوس ناک امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے ساڑھے آٹھ کھرب خسارے کا بجٹ
 
 
 
 
 

 
About Capital Views | Our Network | Advertise | Contact Us |  
Capital Views - pride of Pakistan
(C) - The Capital Views. -2011. All rights reserved.

Website Designed & Maintained by Dot Extreme Solutions